
چلی نے رانچی میں کھیلے جارہے ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی اولمپک کوالیفائر میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ مرانگ گومکے جے پال سنگھ منڈا آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم مورابادی میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں چلی نے گول کی بوچھاڑ کی۔ جمہوریہ چیک کے خلاف 6-0 سے کامیابی حاصل کی۔ چلی کی کپتان مینویلا یوروز نے دو شاندار فیلڈ گول اسکور کیے۔پہلے کوارٹر میں 0-0 سے برابری کے بعد چلی نے دوسرے کوارٹر سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور جمہوریہ چیک کو واپسی کا موقع نہیں دیا۔ میچ کا پہلا گول ڈی لاس ہراس کونجولو نے 17ویں منٹ میں فیلڈ گول کی صورت میں کیا۔ دوسرا گول کپتان مینویلا نے 36 ویں منٹ میں کیا جس نے جمہوریہ چیک کے دفاع کو توڑا اور فیلڈ گول کیا۔ کیملا کیرم نے 38ویں منٹ میں پنالٹی کو گول میں بدل دیا۔ اینٹونیا مورالس نے 44ویں منٹ میں پنالٹی کو گول میں بدل دیا۔ 47ویں منٹ میں کپتان مینویلا نے ایک اور فیلڈ گول کر کے برتری کو 5-0 کر دیا۔ ماریا مالڈوناڈو نے میچ کے 58ویں منٹ میں آخری گول کر کے 6-0 کی بڑی فتح درج کرائی۔ چلی کے کپتان کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔
𝐅𝐮𝐥𝐥 𝐓𝐢𝐦𝐞: 𝐂𝐡𝐢𝐥𝐞 𝟔-𝟎 𝐂𝐳𝐞𝐜𝐡𝐢𝐚
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) January 14, 2024
Chile bounce back from the loss against Germany on Day 1 to register a big win to begin Day 2 in Ranchi in the FIH Hockey Olympic Qualifiers 2024!
📲 – Download the https://t.co/igjqkvzwmV app to stream all the games LIVE!… pic.twitter.com/kKV0MMTeMq
