National

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی شیو پرتاپ کا انتقال، وزیر اعلیٰ یوگی اور اکھلیش کا اظہار تعزیت

112views

لکھنؤ۔ یوپی کے بلرام پور ضلع کی گینساڑی اسمبلی سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیو پرتاپ یادو کا جمعہ کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ شیو پرتاپ یادو ایس پی حکومتوں میں دو بار وزیر رہ چکے تھے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔

گیانواپی مسجد سروے رپورٹ: ہندو فریق کے مندر کے دعوے کو مسلم فریق نے خارج کر دیا

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ’’گینساڑی اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیو پرتاپ یادو کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ پربھو شری رام مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘

آسام سے بنگال میں داخل ہوئی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ راہل گاندھی نے کہا ’ہم بی جے پی کے خلاف، اپوزیشن کے ساتھ‘

سماجوادی پارٹی کے کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے پارٹی کے رکن اسمبلی کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’بلرام پور کی گینساڑی اسمبلی سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے ڈاکٹر شیو پرتاپ یادو کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ خدا مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت۔ دلی خراج عقیدت۔‘‘

لوک دل سے اپنی سیاسی اننگز شروع کرنے والے ڈاکٹر یادو، گینساڑی اسمبلی حلقہ سے چار بار ایم ایل اے اور سماج وادی پارٹی کی حکومت میں دو بار وزیر رہ چکے ہیں۔ ان کی آخری رسومات ہفتہ کو ان کی آبائی رہائش گاہ بلرام پور میں ادا کی جائیں گی۔

Follow us on Google News