National

سہارا کے سربراہ سبرت رائے کا طویل علالت کے بعد انتقال، ممبئی میں آخری سانس لی

155views

سہارا کے سربراہ سبرت رائے کا 75 سال کی عمر میں منگل یعنی14 نومبر کو ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ سبرت رائے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کی موت دل کی تکلیف کی وجہ سے ہوئی ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ 12 نومبر کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے 14 نومبر کی رات 10:30 بجے آخری سانس لی۔ سہارا گروپ کے چیئرمین رائے کی جسد خاکی بدھ یعنی آج لکھنؤ، یوپی لایا جائے گا۔

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ سہارا شری سبرت رائے جی کا انتقال اتر پردیش اور ملک کے لیے ایک جذباتی نقصان ہے کیونکہ  ایک بہت ہی کامیاب تاجر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بڑے دل والے بہت حساس انسان بھی تھے جنہوں نے بے شمار لوگوں کی مدد کی اور ان کا سہارا بنے۔ . دلی خراج عقیدت!

سماج وادی پارٹی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، “سہارا شری سبرت رائے سہارا جی کا انتقال، بہت افسوسناک۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔ دلی خراج عقیدت!

سماج وادی پارٹی کے رہنما  شیو پال یادو نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہارا شری سبرت رائے جی کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ خدا مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ دلی خراج تحسین!”

سبرت رائے 10 جون 1948 کو ارریہ، بہار میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم ہولی چائلڈ اسکول کولکتہ میں ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے یوپی کے گورکھپور میں مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔رائے نے 1978 میں سہارا انڈیا پریوار کی بنیاد رکھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.