National

دفتر آر ٹی اے بندلہ گوڑہ پر روڈ سیفٹی پروگرام

44views

حیدرآباد19 جنوری(راست) حیدرآباد ساوتھ زون میں واقع دفتر آر ٹی اے بندلہ گوڑہ پر روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام میں سی رمیش جوائنٹ کمشنر ٹرانسپورٹ،ایل کشٹیاآر ٹی او،انسپکٹر پرویندر راج،اے او ہری پرساد نے شرکت کی اور روڈ سیفٹی پروگرام سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا۔آر ٹی او ملک پیٹ و انچارج آر ٹی او ساؤتھ زون ایل کشٹیا محکمہ ٹرانسپورٹ میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مختلف گوشوں سے ان کی خدمات کی ستائش کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں رکن اسمبلی چندرائن گٹہ و قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی اکبر الدین اویسی نے آر ٹی او دفتر کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر اکبر الدین اویسی نے ایل کشٹیا کی کارکردگی کی ستائش کی۔آر ٹی او کے ذمہ داران نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹووہیلر گاڑی چلاتے وقت ہیلمنٹ کا استعمال کریں اور کارچلاتے وقت سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں۔ شراب پی کرگاڑی چلانے سے بھی ہم کوگریز کرنا چاہئے ۔ ا نہوں نے والدین سے کہاکہ وہ اپنے معصوم بچوں کو گاڑیاں نہ دیں کیوں کہ اس سے ان کی جان کوخطرہ اور سڑک پر چل رہے راہگیروں کوبھی نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.