جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 2 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے بی سی سی ایل ایریا 12 کے دہیباری پروجیکٹ میں کام کرنے والے پریتم کہار کو بڑی راحت دی ہے۔ بہار کولیری ورکرز یونین کے علاقائی سکریٹری ببلو داس نے کہا کہ پریتم کہار فروری 2027 میں ریٹائر ہونے والے تھے لیکن بی سی سی ایل انتظامیہ نے انہیں چھ سال قبل فروری 2021 میں من مانی سے ریٹائر کر دیا تھا۔ اس کے خلاف بہار کولیری ورکرس یونین نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ 3 سال کی قانونی جنگ کے بعد ہائی کورٹ نے پریتم کہار کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ ہائی کورٹ کے حکم پر انتظامیہ نے ملازم پریتم کہار کو بحال کرنے پر مجبور کر دیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے سے پریتم کہار کے اہل خانہ اور یونین آفس میں جشن کا ماحول ہے۔ بدھ کے روز ممبران نے نیرسا میں یونین کے دفتر کے باہر جیت کا جشن منایا۔ پریتم کہار نے اس جیت کا کریڈٹ بہار کولیری ورکرز یونین کے جنرل سکریٹری سابق ایم ایل اے اروپ چٹرجی کو دیا۔
41
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
میّاں سمّان یوجنا کی پانچویں قسط 11 دسمبر تک مل جائے گی
تقریباً 57 لاکھ خواتین کے کھاتے میں پہونچیں گے 2500 روپے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، یکم دسمبر:۔ جھارکھنڈ کی خواتین کے...
ہیمنت کابینہ کے فیصلے سے تلملائے ہیمنتا
جھارکھنڈ میں ’کچھ چیزوں ‘ کا مطالعہ کرنے کیلئے دو وفد بھیجیں گے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، یکم دسمبر:۔ اسمبلی...
بنگال سے آلو کی سپلائی روکنے کے بعد ہیمنت سورین ایکشن میں
چیف سکریٹری کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، یکم دسمبر:۔ چیف منسٹر...
ایڈز ایک خاموش قاتل بیماری ہے، اس کی جانچ کرانے میں نہ شرمائیں اور نہ گھبرائیں
پاکوڑ میں عالمی یوم ایڈز کے موقع پر انسانی زنجیر بنا کر عوام کو آگاہ کیا جدید بھارت نیوز سروسپاکوڑ یکم...