Jharkhand

راشٹریہ لوک دل امیدواروں کی فہرست بدھ کو جاری کرے گا

19views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 22اکتوبر: ہوٹل سروور پورٹیکو، رانچی میں راشٹریہ لوک دل کے قومی سکریٹری انوپم مشرا کی صدارت میں اور پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر شریش چندر سریواستو اور پارٹی افسر وجے سریواستو اور دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے ممکنہ امیدوار اور پارٹی کے ریاستی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کیلئے ایک میٹنگ اور اس کے بعد پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران قومی سکریٹری انوپم مشرا نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں راشٹریہ لوک دل کی طرف سے منتخب امیدواروں کی فہرست بدھ 23 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ قومی سکریٹری انوپم مشرا نے کہا کہ پارٹی قدرتی وسائل سے مالامال ریاست جھارکھنڈ میں پسماندگی، بے روزگاری، خراب صحت اور طبی نظام، قبائلی برادریوں کے ساتھ موجودہ حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ اور کسان بھائیوں کے بنیادی مسائل جیسے مختلف مسائل پر عوام کے درمیان جائیں گے۔ مشرا نے کہا کہ ریاست کی قبائلی برادریوں کی ثقافت اور رہائش کا تحفظ کرتے ہوئے اور ان کے طرز زندگی اور زمین سے وابستگی کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اور ان کی زندگی اور علاقے میں کسی قسم کا خلل پیدا کیے بغیر انہیں ترقی کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔ ہماری پارٹی اس راستے پر آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.