31
نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) مالدیپ کے صدر محمد معیزو کا وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اہم دو طرفہ بات چیت سے قبل پیر کو راشٹرپتی بھون میں باضابطہ طور پر استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر سے نوازا گیا مالدیپ کے صدر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ہندوستان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں ہ اتوار کی دوپہر دہلی پہنچے اس سال کے شروع میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ہندوستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے وہ جون میں مسٹر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے تھے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے راشٹرپتی بھون کے صحن میں رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر کے ساتھ ایک تاریخی سرکاری دورے کا آغاز ہوا۔"صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور مسٹر مودی دونوں راشٹرپتی بھون میں مسٹر معیزو کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ مالدیپ کے صدر بعد میں مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھانے کے لیے راج گھاٹ گئے۔