جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25 اکتوبر:۔ رانچی رینج کے ڈی آئی جی انوپ برتھرے جمعہ کو اسمبلی انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے گملا پہونچے۔ اس دوران انہوں نے چھتیس گڑھ کے پولیس افسران کے ساتھ بین ریاستی میٹنگ کی۔ کئی ضروری ہدایات بھی دیں۔ ڈی آئی جی نے گملا کے ڈی سی اور ایس پی سمیت گملا پولیس کے افسران کو الیکشن کے دوران سیکورٹی برقرار رکھنے کے لیے مختلف ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر بین ریاستی پولیس کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے ایک خصوصی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ کی سرحدوں پر چیک پوسٹوں کو فعال کر دیا گیا ہے اور وہاں مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ تاکہ کوئی بھی الیکشن کے دوران بے ضابطگی پیدا کرنے کے مقصد سے پیسہ، شراب اور اسلحہ وغیرہ منتقل نہ کر سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ضلع کی تمام سرحدوں پر پولیس کی خصوصی نگرانی رکھی جا رہی ہے، تاکہ صاف اور محفوظ انتخابات کا انعقاد ہو سکے۔
13
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام EVMدو درجے کے حفاظتی نظام میں اسٹرانگ روم میں بند
چترا میں 27 راؤنڈ ، تورپا میں 13 راؤنڈ میں ہوگی ووٹوں کی گنتی: کے روی کمار جدید بھارت نیوز...
23 نومبر تک جوش اور ولولہ برقرار رکھنا ہے
وزیراعلیٰ نے امیدواروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے...
ہزاری باغ میں بس پلٹ گئی؛ 7 ہلاک
25 سے زائد زخمی، 12 کی حالت سنگین؛ کولکاتا سے پٹنہ جارہی تھی بس جدید بھارت نیوز سروسہزاری باغ، 21...
ایگزٹ پول: سب کے اپنے اپنے دعوے، قیاس آرائیوں کا دور جاری
کچھ این ڈی اے کے حق میں ہیں، کچھ انڈیا اتحاد کی حکومت بنا رہے ہیں جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...