Jharkhand

راہل گا ندھی 8 اکتو بر کو سمڈیگا سے انتخابی مہم شروع کریں گے

63views

کانگریس کے ریاستی انچارج غلام احمد میر ریلی کے مقام کا جا ئزہ لیا

جدید بھارت نیوز سروس
سمڈیگا06 نومبر: کانگریس کے ریاستی انچارج غلام احمد میر نے بدھ کو سمڈیگا کا دورہ کیا۔ اس دوران انہو ں نے، راہول گاندھی کے 8 نومبر کو مجوزہ پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے میٹنگ کی اور انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں معلومات لی۔ میٹنگ میں انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ سخت محنت کریں اور کانگریس کو کامیاب بنائیں۔ سمڈیگا کے امیدوار بھوشن بڑا اور کولیبیرا کے امیدوار وکسال کونگڈی نے بھی میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سبھی سے پارٹی کے مفاد میں کام کرنے کو کہا۔ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انچارج میر نے کہا کہ ضلع کی دونوں سیٹوں سے کانگریس دوبارہ جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی انتخابات آتے ہیں، بی جے پی کے لوگ ہر طرح کے انتخابی شگو فے چھوڑنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے یو سی سی کو لاگو کرنے کی بات کر رہے ہیں۔آسام کا وزیراعلیٰ یو سی سی کو لاگو کرنے کی بات کر رہا ہے لیکن آسام میں یو سی سی کے نفاذ کے بعد کیا ہوا؟ ملک دیکھ رہا ہے۔ وہاں تو تنہا بی جے پی کی حکومت ہے۔ یہ صرف بی جے پی کا انتخابی نعرہ ہے۔ اس طرح کے بیانات دے کر بی جے پی والے ووٹوں کو پولرائز کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن بی جے پی کو اس میں کامیابی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیمنت سورین کی قیادت میں جھارکھنڈ حکومت نے بہتر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کا ایک ایم ایل اے اور وزیر کے بارے میں بے لگام بیان دینا ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی کتنی مایوس ہے۔ میر نے کہا کہ دراندازوں کو روکنا مرکزی حکومت کا کام ہے، ریاست کا نہیں۔ اگر ملک میں دراندازی ہو رہی ہے تو اس کے ذمہ دار پی ایم مودی ہیں۔ بارڈر سیکیورٹی وزیراعظم، وزیر دا خلہ کی ذمہ داری ہے۔ ریاستی انچارج نے کہا کہ راہل گاندھی 8 نومبر کو سمڈیگا سے جھارکھنڈ میں انتخابی مہم شروع کرنے والے ہیں۔ اس کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ریاستی انچارج کے ہمراہ ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش نے بھی کارکنوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کے پروگرام کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری عہدیداروں کو سونپی گئی ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر ڈیوڈ ٹرکی، راما کھلکھو، دیامانی برلا، اجے ناتھ شاہ دیو، تھیوڈور کڈون، وشال ٹرکی، دلیپ ٹرکی، سیما سیتا ایکا، زوسیما کھاکھا، سنتوش سنگھ، شکیل احمد سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
مقام کا معائنہ کیا
میٹنگ کے بعد ریاستی انچارج اور ریاستی صدر سمیت تمام لیڈر راہل گاندھی کے پروگرام کے مقام گاندھی میدان پہنچے۔ یہاں پروگرام کے انعقاد کے بارے میں معلومات لی۔ ریاستی انچارج نے قائدین کو ضروری ہدایات دیں۔ بعد ازاں سی آر پی ایف کے اہلکار اور ضلع پولیس کے اہلکار گاندھی میدان پہنچے اور سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.