National

جنسی استحصال و فحش ویڈیو معاملہ: عدالت نے پرجول ریونّا کو 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیجا

115views

کرناٹک کے فحش ویڈیو معاملے میں پھنسے جنتا دل سیکولر کے معطل لیڈر پرجول ریونّا کو 42ویں اے سی ایم ایم کورٹ نے آج 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ یعنی اب وہ 24 جون تک جیل میں رہیں گے۔ اس معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے پیر کی صبح پرجول ریونّا سے اپنی پوچھ تاچھ مکمل کر لی، اس لیے آگے کی حراست کا مطالبہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ جنسی استحصال اور فحش ویڈیو کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پرجول ریونّا ہندوستان چھوڑ کر جرمنی چلے گئے تھے۔ دنیا بھر کے سبھی امیگریشن پوائنٹس پر ان کے خلاف کئی لُک آؤٹ نوٹس جاری کیے گئے تھے اور پھر انھوں نے ہندوستان واپسی کی اطلاع دی تھی۔ جب وہ 31 مئی کو بنگلورو لوٹے تو ایس آئی ٹی نے ایئرپورٹ پر ہی انھیں گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انھیں 6 جون تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

پرجول ریونّا کے خلاف جنسی استحصال کے معاملوں کو ثابت کرنے میں اہم ثبوت کی شکل میں دیکھے جا رہے کرناٹک ایس آئی ٹی نے لیک ہوئی فحش ویڈیو کلپ میں سنائی دینے والی آوازوں سے ملان کرنے کے لیے جے ڈی ایس عہدیداروں کی آواز کے سیمپل اکٹھے کیے ہیں۔ ایس آئی ٹی نے اس جگہ کی بھی شناخت کر لی ہے جہاں سابق رکن پارلیمنٹ نے مبینہ طور پر گھریلو ملازمہ کا جنسی استحصال کیا تھا۔ خاتون اور دیگر متاثرین کے خلاف جنسی استحصال کو مبینہ طور پر پرجول نے اپنے آئی فون پر ریکارڈ کیا تھا، جس کے بارے میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ کہیں غائب ہو گیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.