Jharkhand

ضلعی جمعیت اہل حدیث دیوگھر کے زیر اہتمام

71views

جھارکھنڈ کاپہلا یک روزہ علماء ،ائمہ ودعاۃ تربیتی اجتماع بحسن و خوبی اختتام پذیر

مدھوپور 3 اکتوبر / :ضلعی جمعیت اہلحدیث دیوگھر کے زیر اہتمام 2/اکتوبر 2024 ء بروز بدھ کو منعقد یک روزہ علماء، ائمہ ودعاۃ تربیتی اجتماع بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا. حسب اعلان پروگرام کا آغاز صبح دس بجے حافظ محمد جنید سلمہ اللہ بارہ پنساری کی تلاوت سے ہوا. بعدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان نعتیہ کلام مولانا پرویز عالم صفاوی امام و خطیب جامع مسجد کروا نے پیش کیا. خطبہ استقبالیہ صدر ضلعی جمعیت اہلحدیث دیوگھر حافظ امام الدین صاحب سلفی حفظہ اللہ کے ذریعہ پیش کیا گیا. اس پروگرام میں ضلعی جمعیت اہلحدیث دیوگھر کی ایک آواز پر لبیک کہنے والے تمام مہمانان کا آپ نے تہ دل سے استقبال کیا، خوش آمدید کہا. پھر اس کے بعد ضلعی جمعیت اہلحدیث دیوگھر کے ناظم اعلیٰ حافظ قطب الرحمن فیضی حفظہ اللہ نے ضلعی جمعیت اہلحدیث دیوگھر کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے اس یک روزہ تربیتی اجتماع کے مقاصد کو واضح کیا. آپ نے بتایا کہ ہمارے علاقے کے نوجوان بڑی تیزی کے ساتھ مختلف طرح کے فتنوں میں مبتلا ہوتے چلے جا رہے ہیں، اور ان فتنوں پر علماء، ائمہ ودعاۃ قد غن لگانے میں ناکام ہورہے. اسی لئے ان کی تربیت اور ٹریننگ کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا. پہلی نشست کا آغاز تقريبا ساڑھے دس بجے فضیلۃ الشیخ حافظ محمد اسعد اعظمی حفظہ اللہ استاد جامعہ سلفیہ بنارس کو منہج اصلاح و ارشاد کے موضوع پر خطاب کرنے کے لیے دعوت اسٹیج دے کر کیا گیا. آپ نے پچاس منٹ تک بڑی سنجیدگی کے ساتھ علماء، ائمہ ودعاۃ کے سامنے اصلاح و ارشاد کے منہج، اسلوب اور طریقہ کار کو بیان کیا. جب تک آپ کا خطاب چلتا رہا پروگرام میں سناٹا چھایا رہا.پھر اس کے بعد دوسرے خطیب کے طور پر استاد محترم فضیلۃ الشیخ ارشد فہیم مدنی حفظہ اللہ استاد جامعہ امام ابن تیمیہ بہار کو دعوت دیا گیا. آپ کا عنوان تھا ،علماء، ائمہ ودعاۃ کی داعیانہ صفات وعوام کی علماء بیزاری :اسباب و تدارک* آپ نے اپنے مخصوص انداز اور خوبصورت لب ولہجے میں کئ نکات پر علماء، ائمہ ودعاۃ کی داعیانہ صفات کو بیان کیا، ساتھ ہی آپ نے عوام کی علماء بیزاری کو واضح انداز میں پیش کیا اور اس کے تدارک پر سیر حاصل بحث کی. ناظم اعلیٰ ضلعی جمعیت اہلحدیث دیوگھر نے کلمات تشکر پیش کرتے ہوئے مہمانان کا اتنی دور سے سفر کی صعوبتوں کو برداشت کرتے ہوئے پہلی بار مدھوپور کی سرزمین پر تشریف لانے کے لیے خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا. ساتھ ہی علماء ،ائمہ ودعاۃ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ضلعی جمعیت اہلحدیث دیوگھر کی ایک آواز پر لبیک کہا اور اس طویل اور صبر آزما پروگرام میں اختتام تک شریک رہے. بعدہ آپ نے تمام ذمہ داران، منتظمین اجتماع اور کسی بھی طرح سے اجتماع کو کامیاب کرنے میں شراکت داری نبھانے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا. پھر ناظم جلسہ کے دعائیہ کلمات کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا.

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.