Madhya PradeshNationalRajasthan

وزیراعظم نریندر مودی آج راجستھان اور مدھیہ پردیش کا دورہ

164views

26 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور قوم کے نام وقف کریںگے

وزیراعظم نریندر مودی آج راجستھان اور مدھیہ پردیشکا دورہ کریں گے اور 26 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیادرکھیں گے اور انھیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیراعظم چتور گڑھ کا دورہ کریں گے اوروہاں تقریباً سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قومکے نام وقف کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

ہمارے نامہ نگارنے خبر دی ہے کہ جناب مودی چتورگڑھ میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کے ذریعے مہسانہ، بھٹنڈا، گرداس پور گیسپائپ لائن وقف کی جائے گی۔ یہ پائپ لائن تقریباً چار ہزار پانچ سو کروڑ روپے کی لاگتسے تعمیر کی گئی ہے۔ وزیراعظم آبو روڈ پر HPCL کےLPG پلانٹ کو بھی وقف کریں گے۔ یہ پلانٹ 86 لاکھ سلینڈرس سالانہ بھرے گا اورتقسیم کرے گا۔ وزیراعظم Darah Jhalawar Teendhar سیکشن کیقومی شاہراہ نمبر 12 پر چار لین والی سڑک کو بھی وقف کریں گے جو ایک ہزار چار سو80 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ وزیراعظم کے ذریعے ملک کے نام وقفکیے گئے پروجیکٹوں میں چتور گڑھ Neemuch ریلوے لائنکو دوہری کیے جانے کا پروجیکٹ اور Kota-Chittorgarh برق کاریکی گئی ریلوے لائن شامل ہے۔ وزیراعظم سودیش درشن اسکیم کے تحت Nathdwara میں سیاحت سے متعلق سہولیات کو بھی وقف کریں گے۔

بعد میں وزیراعظم جناب مودی مدھیہ پردیش میں گوالیارکا دورہ کریں گے اور تقریباً 19 ہزار 260 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوںکا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

پردھان منتری آواس یوجنا دیہی کے تحت دو لاکھ سےزیادہ مکانات اور تقریباً 140 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پردھان منتری آواس یوجناشہری کے تحت تیار کیے گئے تیرہ سو سے زیادہ مکانات کو وزیراعظم کے ذریعے وقف کیا جائےگا۔وزیراعظم گوالیار اور Sheopur اضلاع کے لیے ایک ہزار 530 کروڑروپے سے زیادہ مالیت کے جل جیون مشن پروجیکٹوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ مذکورہپروجیکٹوں سے خطے کے 720 سے زیادہ گاووں کو ایک ساتھ فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نو صحت مراکزکا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے جنھیں 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم سے تعمیر کیا جائےگا۔ جناب مودی IIT اندور کے تعلیمی عمارت کو بھیوقف کریں گے اور ہاسٹل سمیت کیمپس میں دیگر عمارتوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظماندور میں کثیر ماڈل لاجسٹکس پارک اُجین میں مربوط صنعتی ٹاﺅن شپ اور گوالیار میں اٹلبہاری واجپئی دیویانگ اسپورٹس تربیتی مرکز کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.