National

وزیر اعظم مودی نے چھتیس گڑھ کو دیا 34400 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ

109views

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو چھتیس گڑھ میں 34400 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ دریں اثنا، انہوں نے سڑک، ریلوے، کوئلہ، بجلی اور شمسی توانائی کے شعبوں سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیر اعظم مودی نے ‘ترقی یافتہ ہندوستان ترقی یافتہ چھتیس گڑھ’ پروگرام میں ورچوئل طریقہ سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں، خواتین، غریبوں اور کسانوں کو بااختیار بنانا ترقی یافتہ چھتیس گڑھ کی تشکیل کا باعث بنے گا اور جدید انفراسٹرکچر ترقی یافتہ چھتیس گڑھ کی بنیاد کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا، ’’جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے یا جن کا آج سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے اس سے چھتیس گڑھ کے لوگوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔‘‘ این ٹی پی سی کے سپر تھرمل پاور پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کرنے اور 1600 میگاواٹ کی صلاحیت والے اسٹیج-2 کا سنگ بنیاد رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اب شہریوں کو کم قیمت پر بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کو شمسی توانائی کا مرکز بنانے کی حکومت کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

پی ایم سوریا گھر مفت بجلی اسکیم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صارفین کے بجلی کے بلوں کو صفر تک لانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سمت میں سولر پینل لگانے کے لیے براہ راست لوگوں کے بینک کھاتوں میں مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جہاں 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی اور پیدا ہونے والی اضافی بجلی حکومت خریدے گی جس سے شہریوں کو ہزاروں روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ انہوں نے بنجر زرعی زمینوں پر چھوٹے پیمانے پر سولر پلانٹس لگانے میں کسانوں کی مدد کرکے ان داتا کو اور جاداتا (توانائی پیدا کرنے والا ) میں تبدیل کرنے پر حکومت کے زور کا بھی ذکر کیا۔

Follow us on Google News