نیو یارک 15 دسمبر (ایجنسی) موقرٹائم میگزین نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرسن آف دی ائیر یعنی سال کی منتخب شخصیت قرار دیا ہے۔ جمعرات کو ہی ٹرمپ نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں افتتاحی گھنٹی بجا کر دن کا آغاز کیا۔ٹائم میگزین کے چیف ایڈیٹر سیم جیکبز نے پرسن آف دی ایئر کا اعلان این بی سی چینل کے ایک شو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2024 کے ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز ٹرمپ کو جا رہا ہے کیونکہ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو 2024 کے دوران سب سے زیادہ خبروں میں رہے۔جیکبز نے یہ بھی کہا کہ پرسن آف دی ائیر چننے کے لیے میگزین میں گرماگرم بحث ہوتی ہے، لیکن اس سال یہ فیصلہ کرنا سب سے آسان رہا۔ٹرمپ کو یہ اعزاز جمعرات کی صبح ایک ایسے موقع پر ملا جب انہوں نے نیویارک اسٹاک ایکس چینج میں گھنٹی بجا کر کاروبار کے دن کا آغاز کیا۔نیویارک اسٹاک ایکس چینج میں اہم شخصیات کو کاروباری دن کا آغاز کرنے کی گھنٹی بجانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے جسے ایک اہم اعزاز سمجھا جاتاہے۔ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے منتخب صدر نے سیاست میں آنے سے قبل اپنی قسمت بنانے کے لیے نیویارک میں رئیل اسٹیٹ سے اپنا سفر شروع کیا اور ایک کامیاب کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار کے طور پر اپنا مقام بنایا۔اپنی پہلی صدارتی مدت میں انہوں نے اپنی کامیابی کو اسٹاک مارکیٹ کو مضبوط بنانے سے تعبیر کیا اور پھر اسی اسٹاک مارکیٹ نے ان کے دوبارہ منتخب ہونے کا خیرمقدم کیا۔ٹرمپ کو سال 2016 میں بھی ٹائم میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز مل چکا ہے۔ٹائم میگزین نے 2020 میں ڈیموکریٹک صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کو اس اعزاز سے نوازا تھا اور گزشتہ سال پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کو پرسن آف دی ایئر قرار پائیں تھیں۔ٹرمپ نے جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے نیویارک اسٹاک ایکس چینج میں گھنٹی بجا کر کاروباری دن کا آغاز کرنے کو اپنے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔ٹرمپ نے دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے پرسن آف دی ائیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہےکہ اس بار یہ اعزاز ملنا زیادہ بہتر ہے۔
44
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
شام میں دہشت گرد تنظیم سے متعلق ترکیہ کے تحفظات جائز ہیں
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر اپنے ترک ہم منصبوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں واشنگٹن، 17...
سعودیہ، ترکیہ اور جرمنی سمیت دیگر کی گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی مذمت
ریاض، 17 دسمبر (یو این آئی) سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور جرمنی نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں...
شام کے راستے ہتھیاروں کی فراہمی رک گئی ہے
مزاحمت کے لیے بہت بڑا صدمہ : حزب اللہ کے سر براہ کا اعتراف بیروت 15 دسمبر (ایجنسی) —شام میں...
شام میں گھات لگا کر حملہ، الاسد کی جاگیر میں کم از کم چار ہلاک
ہلاک شدگان کا تعلق ترکی کے حامی شامی گروپ فیلق الشام سے ہے دمشق 15 دسمبر (ایجنسی) ایک جنگی نگراں...