صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے لداخ کے دو روزہ دورے پر رہیں گی۔ وہ آج دوپہر لیہہ پہنچیں گی۔ صدر جمہوریہ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے پانچویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شامل ہوں گی۔ صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لداخ کا یہ اُن کا پہلا دورہ ہوگا۔
لداخ آج اپنا پانچواں یوم تاسیس منا رہا ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کا صدر جمہوریہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ محترمہ دروپدی مرمو آج کی اس تقریب میں شرکت کریں گی۔ وہ لداخ کیNobra وادی میں سیاچن گلیشیئر کے بنیادی کیمپ جائیں گی اور وہاں تعینات سپاہیوں اور افسروں سے ملاقات کریں گی۔ صدر جمہوریہ سندھو گھاٹ پر اپنے اعزاز میں ہونے والے شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج صبح قومی راجدھانی میں پٹیل چوک پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر عقیدت کے پھول نذر کیے
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، دلی کے لیفٹننٹ گورنر وِنئے کمار سکسینہ اور مرکزی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے آج صبح قومی راجدھانی میں پٹیل چوک پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر عقیدت کے پھول نذر کیے۔