صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پٹنہ میں دو ہزار تیئس سے دو ہزار اٹھائیس کیلئے بہار زرعی نقش راہ کا آغاز کیا
147
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج پٹنہ میں باپو سبھا گھر میںمنعقدہ ایک تقریب میں چوتھا بہار زرعی روڈ میپ 2023-28 جاری کیا۔ ریاستی زرعی روڈ میپمیں بہار میں زراعت کی ترقی کے لئے مختلف اختراعی افکار، پروگرام اور تصورات پیش کئےگئے ہیں۔ یہ زرعی روڈ میپ آب وہوا کی تبدیلی اور زراعت پر اس کے منفی اثرات کے چیلنجوںسے نمٹنے کی کوشش کرے گا۔ زراعت، بہار کی بنیادی صلاحیت ہے۔ پانچ سالہ زراعت کے خاکےمیں آب وہوا کی تبدیلیوں کو برداشت کرنے والی زراعت اور ٹکنالوجیکل اور سائنسی اقداماتکے ساتھ کسانوں کی آمدنی بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ صدر جمہوریہ نے تقریبکے دوران بہار زرعی روڈ میپ سے متعلق کتابچہ کا بھی اجراءکیا۔ زرعی روڈ میپ زراعت کےمحکمے اور گیارہ دیگر محکموں کی اجتماعی کوشش ہے۔×