National

ای ڈی نے ہماچل پردیش اسکالر شپ گھپلے میں تقریباً چھ کروڑ 25 لاکھ روپے کی پانچ غیر منقولہ جائیدادیں عارضی طور پر قرق کیں

Enforcement Directorate
112views

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ہماچل پردیش اسکالر شپ گھپلے میں کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام سے متعلق قانون (PMLA) کے تحت تقریباً چھ کروڑ 25 لاکھ روپے کی پانچ غیر منقولہ جائیدادیں عارضی طور پر قرق کی ہیں۔ ED نے بتایا ہے کہ قرق کی گئی جائیداد راجدیپ سنگھ اور کرشن کمار کی ہیں۔

ED نے بتایا کہ ملزمین نے نقلی اور جھوٹے دستاویزات کی بنیاد پر اسکالر شپس حاصل کی تھیں۔ ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں اس سے متعلق CBI کے ذریعے ایک FIR درج کئے جانے کی بنیاد پر ایجنسی نے یہ تحقیقات شروع کی ہے۔

ہماچل پردیش کے اعلیٰ تعلیم سے متعلق شعبے نے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقوں کے طلباءکو یہ اسکالرشپ دی گئی تھیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.