صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج جموں کشمیر کے رِیاسی ضلعے میں تری کُوٹا ہلس میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں دو اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ صدر جمہوریہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ ماتا ویشنو دیوی بھون پہنچیں جہاں اُن کا شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او انشل گرگ نے استقبال کیا۔ صدرجمہوریہ نے شرائن بورڈ کی طرف سے بھون میں تعمیر کئے گئے دو بڑے پروجیکٹوں اسکائی واک اور پاروتی بھون کا افتتاح کیا۔ اسکائی واک کی بدولت بھون کی طرف سے جانے اور درشن کے بعد واپس لوٹنے کیلئے الگ الگ راستے فراہم ہوں گے اور یوں بھیڑبھاڑ ہونے کا احتمال ختم ہوگا۔ 31 دسمبر 2021کو وہاں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد کی موت ہوگئی تھی اور 16 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ اسکائی واک جدید ترین سہولتوں سے لیس ہے۔ صدر جمہوریہ نے پاروتی بھون کا بھی افتتاح کیا جہاں 15 ہزار لاکرس ہیں جن میں روزانہ کی بنیاد پر دس سے 15 ہزار شردھالو نہانے کے علاوہ اپنا سامان سفر جمع کراسکتے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے ماتا ویشنو دیوی کی پوتّر گپھا میں پوجا ارچنا بھی کی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل کشمیر یونیورسٹی کے 20 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا تھا اور اسکالروں کو میڈل اور ڈگریاں عطا کی تھیں۔ انہوں نے کہا یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ کشمیر یونیورسٹی میں اندراج شدہ تقریباً 55 فیصد طلبا لڑکیاں ہیں۔ صدرجمہوریہ جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں اور وہ پروجیکٹوں کے افتتاح اور دیوی کے درشن کے بعد نئی دلی کے لئے واپس روانہ ہوں گی۔
182
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ٹول ٹیکس وصولی 64,809.86کروڑ روپے تک پہونچ گئی
نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو ریلیف دے گی حکومت : نتن گڈکری نئی دہلی، 3 فروری:۔ (ایجنسی) مرکزی روڈ...
نیوکلیئر انرجی مشن کا آغاز :بھارت جوہری توانائی کے شعبے میں 20ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا
امریکہ نے بھارت کی تین جوہری تنصیبات پر سے 17 سال بعد پابندیاں ہٹا دیں ہیں نئی دہلی، 3 فروری:۔...
ہندوستان کے پاس نہ تو پیداوار کا ڈیٹا ہے اور نہ ہی کھپت کا
حکومت روزگار کی صورتحال پر نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہے: راہل نئی دہلی، 03 فروری (...
کیوں کھیلو انڈیا ہر ایتھلیٹ کے سفر کا اب ایک بڑا حصہ ہے؟از: ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود نیز محنت و روزگار کے مرکزی وزیر سات برس قبل، ہم نے 2018 میں...