بھارت نے اسرائیل سے اپنے وطن واپس آنے کے خواہشمند شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے آپریشن اَجے کا آغاز کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ اس سلسلے میں خصوصی چارٹر پروازوں کے بندوبست کے علاوہ دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت بیرونِ ملک مقیم بھارتی شہریوں کی حفاظت، سلامتی اور بہتری کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے۔ اسرائیل میں واقع بھارتی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اُس نے آج کی خصوصی پرواز کے لیے رجسٹرڈ بھارتی شہریوں کی پہلی فہرست بذریعہ ای میل بھیج دی ہے۔ اُس نے مزید کہا ہے کہ دیگر رجسٹرڈ افراد کو بھی پیغامات آنے والی پروازوں کے لیے بھیجے جائیں گے۔ بھارتی سفارتخانے نے مزید کہا ہے کہ وہ 24 گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائن کے ذریعے اسرائیل میں بھارتی شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کررہا ہے۔ اُس نے لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ مطمئن اور چوکس رہیں اور سیکیورٹی ایڈوائزری پر عمل کریں۔ اسرائیل اور فلسطین کے موجودہ حالات کے تناظر میں وزارتِ خارجہ میں حالات کی نگرانی کرنے، شہریوں کو معلومات اور مدد فراہم کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کام کرنے والا ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ رملّہ میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے دفتر نے بھی چوبیس گھنٹے کام کرنے والی ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی ہے۔
304
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اگلے 2 مالی سالوں میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 6.7 فیصد رہے گی : ورلڈ بینک کو امید
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ ورلڈ بینک نے 2025 سے شروع ہونے والے اگلے دو مالی سالوں میں ہندوستان...
جوکھم سے بھرے تفریحی کھیل ’جلّی کٹّو‘ میں 7 لوگوں کی موت
220 دیگر زخمی، 2 بیلوں کی بھی ہوئی موت چنئی، 17 جنوری:۔ (ایجنسی) تمل ناڈو میں کانوم پونگل کے دن...
بریلی میں پاکستانی ہونے کے الزام میں خاتون ٹیچر برخاست
ایف آئی آر درج؛ تنخواہوں اور الاؤنس وغیرہ کی وصولی کا عمل بھی شروع بیرلی، 17 جنوری:۔ (ایجنسی) بریلی ضلع...
احمد آباد میں شمال مشرقی تجارت اور سرمایہ کاری روڈ شو
شمال مشرقی ریاستوں میں مواقع تلاش کرنے کے خواہشمند ممکنہ سرمایہ کاروں کی مضبوط دلچسپی کو جنم دیا احمد آباد17...