Bihar

چھٹھ پوجا سے واپس آنے والے خاندان پر فائرنگ، 3 جاں بحق، 3 زخمی

151views

بہار کے لکھی سرائے ضلع میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 3 لوگوں کو نازک حالت میں بیگوسرائے کے صدر اسپتال سے پٹنہ ریفر کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا۔ جب پورا خاندان چھٹھ پوجا کے بعد گھر لوٹ رہا تھا۔ پھر خاندان پر حملہ کیا گیا۔

ایس پی پنکج کمار نے کہا ہے کہ واقعہ کو عاشق آشیش چودھری نے عشق میں جھگڑے کی وجہ سے انجام دیا۔ ایس پی نے گرل فرینڈ کے دو بھائیوں راجنندن اور چندن کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے حوالے سے دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ضلع کی پوری پولیس ٹیم ملزم آشیش کی گرفتاری میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور ان سے تعاون کرنے کو کہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سبھی لوگ چھٹھ گھاٹ سے کیول ندی میں صبح ارگھیہ ادا کرنے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران پہلے سے گھات لگا کر حملہ کرنے والے آشیش نے پہلے گھر کے قریب پہنچ کر اپنی گرل فرینڈ کے بھائیوں اور گھر والوں پر گولیاں برسائیں اور پھر گھر میں داخل ہونے سے پہلے اس نے اپنی گرل فرینڈ پر زبردست گولی چلائی جس میں سبھی زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کونسل کے چیئرمین اروند پاسوان نے زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پنکج کمار، ڈی ایم امریندر کمار جائے واردات اور متاثرہ کے گھر پہنچے اور معلومات حاصل کیں۔ پولیس نے لڑکی کے گھر کے قریب سے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.