14
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26 نومبر:۔ یوم دستور کے موقع پر، منگل کو جھارکھنڈ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہندوستان کے آئین کی تمہید کے حلف برداری کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈی جی پی اجے کمار نے موجود سینئر پولیس افسران، جونیئر پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہندوستانی آئین کا حلف دلایا۔ حلف برداری کے موقع پر ڈی جی پی اجے کمار کے علاوہ ڈی جی آر کے ملک، اے ڈی جی سنجے آنندراؤ لٹھکر، اے ڈی جی سمن گپتا، آئی جی امول ونوکانت ہومکر، آئی جی پربھات کمار، آئی جی پنکج کمبوج سمیت کئی پولس افسران موجود تھے۔