
بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور میں پیش آئے خوف ناک سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ضلع کے گھوگھا تھانہ علاقہ میں واقع آماپور گاؤں کے پاس این ایچ 80 پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تمام لوگ ایک شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔ اس دوران آماپور کے نزید ریت لے جا رہا ٹرک بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ اس واقعہ میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔
ریت لے جا رہے ٹرک کے پلٹ جانے سے اسکارپیو گاڑی پوری طرح سے ملبے میں دب گئی۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے ریسکیو آپریشن چلا کر زخمیوں کو بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا۔ واقعہ میں تین لوگ زخمی ہو گئے اور سبھی کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔
وارانسی میں 27 اپریل کو ایک ای رکشہ کے اچانک یو ٹرن لینے کے سبب ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ ای رکشہ ڈرائیور نے اچانک پل پر اپنا رکشہ موڑ دیا، جس کے سبب بائیک سوار نوجوان آکاش سنگھ کی بائیک بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔
واقعہ کے بعد آکاش کو اسپتال میں لے جایا گیا لیکن اس نے دم توڑ دیا۔ واقعہ کے بعد ای کشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیڑگنج تھانہ کی پولیس نے متاثرہ شخص کی تحریر پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم، رکشہ ڈرائیور فرار قرار دیا جا رہا ہے۔
