International

سری لنکا میں 14 نومبر کو پارلیمانی انتخابات، سیاسی جماعتیں تیاریوں میں مصروف

33views

کولمبو، 25 ستمبر (ہ س)۔ سری لنکا کے صدر انورا کمارا دیسانائیکے نے رات گئے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے خصوصی گزٹ نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی انتخابات 14 نومبر کو ہوں گے۔ نامزدگی کا عمل 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پرچۂ نامزدگی 11 اکتوبر تک منظور کیے جائیں گے۔ انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 21 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سری لنکا کا معروف اخبار ’ڈیلی مرر‘ نے لکھا ہے کہ اب صدر دیسانائیکے عبوری کابینہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ اس میں وہ خود اور چار وزیر ہوں گے۔ کابینہ میں 15 محکموں کو تقسیم کیا جائے گا۔ صدر دیسانائیکے سیاحت، دفاع، مالیات، انصاف، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے قلمدان اپنے پاس رکھیں گے۔ وزیر اعظم خارجہ امور، تعلیم اور ذرائع ابلاغ کے علاوہ دیگر محکموں کے وزیر بھی بنیں گے۔ این پی پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرینی امرسوریہ وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے، جبکہ سینئر رکن پارلیمنٹ وجیتا ہیراتھ اورممبر پارلیمنٹ لکشمن نپون اراچی کو کئی محکموں کے ساتھ وزیر مقرر کیا جائے گا۔ نپون اراچی نے کولمبو حلقے کے رکن پارلیمان کے طور پر حلف لے لیا ہے۔ یہ سیٹ دیسانائیکے کے صدر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.