National

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹرکی کمی

103views

مرکزی حکومت نے لوک سبھا انتخابات سے قبل اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی۔مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ایکس پر کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمتیں 15 مارچ کی صبح 6 بجے سے لاگو ہوں گی۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے “ایکس” کو بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مطلع کیا ہے کہ انہوں نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ آج کا یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے گزشتہ ہفتے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق “پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کے  پاس اخراجات کے لئے زیادہ پیسہ رہے گا اور 58 لاکھ سے زیادہ بھاری سامان کی گاڑیوں، 6 کروڑ کاروں اور 27 کروڑ دو پہیہ گاڑیوں کے آپریٹنگ اخراجات میں کمی آئے گی۔‘‘

ہردیپ پوری نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے کی کمی کر کے وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ کروڑوں ہندوستانی خاندانوں کی فلاح و بہبود اور سہولت ان کا ہمیشہ سے مقصد رہا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.