251
بہار قانون ساز اسمبلی کےموسم سرما کا اجلاس آج شروع ہوگا۔ دونوں ایوانوں کا پانچ دن تک چلنے والا اجلاس دسنومبر کو ختم ہوجائے گا۔ اجلاس کے دوران نتیش کمار کی قیادت میں حکومت حال ہی میںذات کی بنیاد پر کرائے گئے سروے کے سماجی اقتصادی اعداد و شمار کو پیش کرے گی۔
حکومت رواں مالی سال کے لیےاپنی دوسری اضافی مانگ بھی اجلاس کے دوران پیش کرے گی۔ توقع ہے کہ اجلاس میں کافیگرما گرمی رہے گی کیونکہ اپوزیشن پارٹی BJP نے سروے کے ڈیٹا کیصداقت پر سوال اٹھائے تھے۔BJPنے کہا ہے کہ وہ کارروائی کے دوران خراب ہوتی امن و قانون کی صورتحال، بدعنوانیاور دیگر مسائل کو بھی اٹھائے گی۔