International

پاکستان: عمران خان کی شریک حیات بشریٰ بی بی کے سابق شوہر پر اسلام آباد کورٹ کے باہر حملہ

115views

عمران خان کی تیسری شریک حیات بشریٰ بی بی کے سابق شوہر پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر حملہ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ کرنے والوں میں عمران خان کے ایک وکیل بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ غیر اسلامی شادی کے معاملے میں عمران-بشریٰ کو قصوروار قرار دیے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے حاضر ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ 71 سالہ عمران خان اور 49 سالہ بشریٰ بی بی کو 3 فروری کو ٹرائل کورٹ نے عدت کے دوران شادی کرنے کے لیے سات سات سال جیل کی سزا سنائی تھی۔ دراصل بشریٰ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران-بشریٰ کے خلاف نومبر 2023 میں معاملہ داخل کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے بشریٰ کے ذریعہ عدت کے لیے لازمی انتظار کی مدت پر عمل کیے بغیر شادی کی۔ انھوں نے عدالت سے شادی کو ناجائز قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس معاملے پر عدالت نے 23 مئی کو اپیل پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور بدھ کے روز فیصلہ سنایا جانا تھا۔ بشریٰ اور ان کے شوہر و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ذریعہ اس معاملے میں قصوروار قرار دیے جانے کے خلاف داخل اپیلوں کی سماعت کے دوران اسلام آباد ضلع و سیشن جج شاہ رخ ارجمند فیصلہ سنائے بغیر اپنے کمرے میں چلے گئے۔ اس حادثہ کے بعد پی ٹی آئی کے وکیلوں نے عدالتی کمرے میں بوتلیں پھینکیں جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے خاور مانیکا کے وکیلوں نے انھیں باہر نکالا۔ حالانکہ باہر نکالے جانے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک وکیل نے عدالتی احاطہ میں مانیکا پر حملہ کر دیا جس سے وہ زمین پر گر گئے۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 2018 میں شادی کی تھی۔ اسی سال عمران خان عام انتخاب میں کامیابی حاصل کر وزیر اعظم بنے تھے۔ اس وقت بشریٰ ظاہری طور پر ان کی روحانی راہنما تھیں، لیکن ملاقاتوں کے دوران دونوں کے درمیان ایک دوسرے کے تئیں انسیت پیدا ہوئی۔ انھوں نے اپنی 28 سالہ پرانی ازدواجی زندگی ختم کر شوہر سے طلاق لے لیا۔ خاور مانیکا سے بشریٰ بی بی کے پانچ بچے ہیں اور اب بشریٰ عمران خان کی تیسری شریک حیات ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.