Sports

پاکستان نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے ٹیم کا کیا اعلان

127views

لاہور، 27 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی-20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستانی ٹیم سے باہر گئے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان مینز کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹ کی نئی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ محمد رضوان کے علاوہ بابر کو اے کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے لیکن آفریدی کو اے کی بجائے بی کیٹیگری میں ، شان مسعود کو بھی بی کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ فخر زمان اور امام الحق بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہوچکے ہیں اور انہیں کسی ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔پاکستان کا دورہ آسٹریلیا 4 سے 18 نومبر تک ہوگا۔ جبکہ دورہ زمبابوے 24 نومبر سے 5 دسمبر تک چلے گا۔آسٹریلیا کے دورے کے لیے پاکستانی ون ڈے ٹیم:- عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ)، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی۔ٹی 20 ٹیم:- عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہاں داد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان۔زمبابوے کے دورے کے لیے پاکستان کی ون ڈے ٹیم:- عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ)، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ)، محمد عرفان خان، صائم ایوب، شاہنواز اور طیب طاہر۔ٹی 20 ٹیم:- احمد دانیال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، جہاں داد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.