20
مدھو پور 16 ؍اکتوبر(راست) انتخابی بگل بجتے ہی اسمبلی انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا اور انتخابی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی تمام پارٹیاں حرکت میں آ گئیں، انتخابی ریلیاں، میٹنگیں وغیرہ کا انعقاد شروع ہو گیا۔ اسی سلسلے میں بدھ کو مقامی لال گڑھ میں بی ایس پی کی جانب سے مدھوپور اسمبلی کے انچارج ضیاء الحق عرف ٹارجن کے پرائیویٹ ہاؤس کے احاطے میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 28 اکتوبر بروز سوموار کو متفقہ طور پر نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر ضیاء الحق عرف ٹارجن سمیت مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔میٹنگ میں تنظیم کے مضبوط دعوے پیش کرنے پر زور دیا گیا اور سبھی نے مل کر آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت درج کرنے کا فیصلہ کیا۔