
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور میڈیکلسائنسز امتحانات سے متعلق نیشنل بورڈ نے آج Cardiopulmonary Resuscitation, CPR کے بارے میں لوگوں میں شعور پیدا کرنے اور تربیت دینے کی غرض سے ایکملک گیر پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ نئی دلی میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔ CPR ٹریننگکی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب مانڈویا نے کہا کہ اِس پروگرام کا مقصددل کا دورہ پڑنے کی صورت میں فوری طبی مدد فراہم کرنے کے بارے میں لوگوں میں مزیدبیداری پیدا کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد اگر اسپتال پہنچنےسے پہلے مریض کو وقت پر ابتدائی طبی مدد مل جائے تو بہت سی جانوں کو بچایا جاسکتاہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ شرکاءکوCPR کی تربیت دی گئی۔آکاشوانی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے میڈیکل سائنسز امتحانات کے قومی بورڈ کے صدرڈاکٹر Abhijat Sheth نےکہا کہ اِس پروگرام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو CPR کیتربیت دینی ہے، جس سے ملک میں دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی اموات کو روکنے میںمدد مل سکے۔
