پٹنہ،03 اکتوبر (راست) روٹری کلب آف پٹنہ کنکرباغ کے ذریعہ 3 اکتوبر 2024 کو میلینیئم ورلڈ اسکول، جگن پورہ، پٹنہ میں نوعمر لڑکیوں کی ذاتی صحت اور حفظان صحت پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروجیکٹ کمیٹی میں روٹیرین ڈاکٹر انیتا کماری (صدر)، روٹیرین ڈاکٹر دیپتی سہائے، سابق صدر (ممبر-کنوینر) اور روٹیرین ڈاکٹر سشما کماری (ممبر) شامل تھیں۔ اس پروگرام میں 120 طالبات نے حصہ لیا۔اس پروگرام کے مقررین روٹیرین ڈاکٹر انیتا کماری (آنکولوجسٹ) اور ڈاکٹر کرن شرن (اطفال کے ماہر) تھے۔ کلب کے صدر روٹیرین راج کشور سنگھ نے اپنے افتتاحی خطاب میں اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء کا خیرمقدم کیا اور پروگرام کے انعقاد میں پرنسپل کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔سابق صدر روٹیرین ڈاکٹر دیپتی سہائے (کنوینر) نے پروجیکٹ کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ سیشن کے اختتام پر اسکول کی بچیوں میں تقسیم کے لیے سینٹری پیڈز اسکول کے حوالے کیے گئے۔ کلب نے اسکول کی پرنسپل مسز میتھالی مکھرجی اور مقررین کو یادگاری نشانات دے کر اعزاز سے نوازا۔ اسکول انتظامیہ نے مقررین اور کلب ممبران کو گلدستے اور تحائف بھی پیش کئے۔اس تقریب میں پی ڈی جی روٹیرین ڈاکٹر راکیش پرساد، صدر منتخب روٹیرین اجیت کمار سنہا، سابق صدر روٹیرین مدھو پرکاش، اور روٹیرین سشما کماری نے بھی شرکت کی۔ کیرئیر کونسلنگ پر ایک اور پروگرام اگلے ماہ منعقد کیا جائے گا۔
94
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
آر جے ڈی دفتر میں بہار کیسری،کرشنا سنگھ کی برسی منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ،31جنوری:۔آج سابق وزیر اعلیٰ بہار کیسری، کرشنا سنگھ کی برسی راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں...
امارت شرعیہ میں پروفیسر آفتاب عالم کی کتاب کا اجرا
پھلواری شریف ۲۲؍جنوری(راست)پروفیسر ڈاکٹر مولانا آفتاب عالم قاسمی کی وقیع اور معتبر تصنیف ’’تجارت قرآن و حدیث کی روشنی میں‘‘...
رام للا کے پران پرتشٹھاکی سالگرہ سناتنی روایت کا گہرا آستھا: نتن نوین
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ، 22 ؍جنوری:ایودھیا میں رام للا کی زندگی کے پران پرتشٹھا کا ایک سال مکمل ہونے پر،...
رابندر ناتھ مہتو نے پٹنہ میں آل انڈیا 85 ویں پریذائیڈنگ آفیسرز کی میٹنگ میں شرکت کی
معاشی اور سماجی جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنے کی ضرورت پر اظہار خیال کیا جدید بھارت نیوز سروسرانچی؍پٹنہ، 21جنوری: جھارکھنڈ...