Jharkhand

رابعہ سوسائٹی مانگو کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

29views

کیمپ میںاقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان ہوئے شامل

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور، 14 ستمبر: رابعہ سوسائٹی مانگو کیمپس میں 160 لوگوں نے خون عطیہ کیا ۔یہ تمام لوگ رابعہ انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم تھے۔ اس پروگرام میں اقلیتی کمیشن کے چیئر مین ہدایت اللہ خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ پروگرام کا افتتاح اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان نے کیا۔اس پروگرام میں موجود مہمانوں میں ڈاکٹر چندیشور، حاجی عزیز انصاری، ریڈ کراس کے صدر وجے کمار سنگھ، سید آصف اختر، ڈاکٹر سلیم انصاری موجود تھے۔ ہدایت اللہ خان نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ لوگوں کو معلوم ہو کہ خون عطیہ کرنا ایک عظیم کام ہے۔ آپ کسی کو خون دیتے ہیں تو کسی کو نئی زندگی ملتی ہے۔ آپ لوگ سماج کے بہتری کے لیے اور آپس میں خیر سگالی کا ماحول بناتے ہوئے اپنے بہتر مستقبل کو سنوارنے کا کام کریں جس سے ملک اور ریاست کا نام روشن ہو سکے۔ ڈاکٹر چندیشور خان نے بچوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ایک نیک کام کر رہے ہیں۔ اس سے بہتر سماج کی تعمیر میں مدد ملےگی۔ جاوید اختر خان نے خون عطیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ یہ ایک بہترین اور کامیاب پروگرام رہا۔ اس موقع پر بہترین ٹیچر ایوارڈ سیفٹی کے لیے فیروز عالم کو دیا گیا۔ بچوں کے بیچ خون عطیہ دہندگان کو سرٹیفکٹ تقسیم کیا گیا ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.