نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) انڈیا گروپ کے لیڈروں نے بدھ کو وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا اور کہا کہ انہوں نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کی ہے۔اپوزیشن لیڈروں نے الزام لگایا کہ مسٹر شاہ نے منگل کو ایوان بالا -راجیہ سبھا میں آئین پر بحث کا جواب دیتے ہوئے بابا صاحب کی توہین کی اور اپوزیشن پارٹیاں اس توہین کو قبول نہیں کریں گی۔ اپوزیشن لیڈروں نے کہا کہ مسٹر شاہ کو اس کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔اپوزیشن جماعتوں کے اس احتجاج میں ایوان بالا- راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے، ایوان زیریں -لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران موجود تھے۔ احتجاجی قائدین نے اپنے ہاتھوں میں بابا صاحب کی تصویر اٹھا رکھی تھی اور جے بھیم راؤ امبیڈکر اور مودی حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بابا صاحب کی توہین کی ہے۔کانگریس کے درج فہرست ذات کے محکمہ کے سربراہ راجیش للوتھیا نے کہا- “امت شاہ نے پارلیمنٹ میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر جی کے لیے تضحیک آمیز بیان دیا۔ یہ آر ایس ایس-بی جے پی کی منو وادی سوچ کو بے نقاب کرتا ہے۔ بابا صاحب کے آئین میں دلتوں، اقلیتوں اور خواتین کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ امت شاہ جی کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔
7
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
غیر قانونی تعمیرات پر سپریم کورٹ سخت
غیر قانونی تعمیرات کو ریگولرائز نہیں کیا جا سکتا، چاہے کتنی ہی پرانی کیوں نہ ہو نئی دہلی، 18 دسمبر:۔...
کانگریس امبیڈکر جی کی توہین برداشت نہیں کرے گی
ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی نئی دہلی، 18 دسمبر ( یو این...
’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ بل لوک سبھا میں پیش
حمایت میں 269 اور خلاف میں پڑے 198 ووٹ بل کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا نئی...
مدھیہ پردیش: اجین میں مسجد اور مندر کے درمیان غیر قانونی تجاوزات پر سخت سیکورٹی کے درمیان چلا بلڈوزر
اجین، 17 دسمبر:۔ مدھیہ پردیش کے اجّین میں ایک بار پھر بلڈوزر کارروائی کے ذریعہ غیر قانونی تجاوزات کو منہدم...