Jharkhand

وزیر اعلیٰ کی ہدائت پر وزیر دپیکا پانڈے جھارکھنڈ کی عصمت دری متاثرہ کا حال جاننے گجرات پہونچیں، 4 لاکھ روپے کا چیک سونپا

6views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18 دسمبر:۔دیہی ترقی کی وزیر دپیکا پانڈے سنگھ کی قیادت میں ایک تین رکنی وفد نے گجرات کے وڈودرا میں جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی عصمت دری کی شکار (نابالغہ) سے ملاقات کی اور اس کی حالت دریافت کی۔ وزیر کے ساتھ آنے والی ٹیم نے متاثرہ کی مالی مدد کی اور لواحقین کو 4 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ جھارکھنڈ کی وزیر دپیکا پانڈے سنگھ آئی جی سمن گپتا اور محکمہ سماجی بہبود کے ڈائریکٹر کرن پاسی کے ساتھ متاثرہ کی حالت جاننے کے لیے گجرات گئی تھیں۔ وفد نے گجرات حکومت سے عصمت دری کے ملزمان کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ٹیم کو گجرات بھیجا
حال ہی میں گجرات کے بھروچ کے جھگڑیا جی آئی ڈی سی علاقے میں جھارکھنڈ کی ایک نابالغ کی عصمت دری کی گئی۔ اس کے بعد متاثرہ کا انکلیشور اسپتال سے بھروچ سول اور پھر وڈودرا کے ایس ایس جی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے وزیر دپیکا پانڈے سنگھ کی قیادت میں ٹیم کو وڈودرا روانہ کیا۔وزیر دپیکا پانڈے سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت جھارکھنڈ میں رہنے والے لوگوں اور مہاجر جھارکھنڈ کے لوگوں کے تئیں ہمیشہ حساس رہی ہے۔ مقامی پولیس نے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.