Bihar

بدنام زمانہ بدمعاش کیسریا کو ایس ٹی ایف نے چمتھا دیارہ سے کیا گرفتار

145views

بیگوسرائے، 14 اکتوبر:۔ بدمعاشوں کو جیل بھیجنے کے لئے ایکشن موڈ میں کام کر رہی بہار پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (بہار ایس ٹی ایف) اور بیگوسرائے پولیس کو ایک بار پھر بڑی کامیابی ملی ہے۔ بہار ایس ٹی ایف کی خصوصی ٹیم کے ذریعہ بیگوسرائے ضلع پولیس کی مدد سے بیگوسرائے کے بدنام زمانہ مطلوبہ مجرم بچھواڑہ تھانہ علاقہ کے چمتھا رجولی بند ٹولی رہائشی ا?نجہانی رام جی مہتو کے بیٹے کیسریا مہتو کو گرفتار کر لیا ہے۔ کیسریا کو بچھواڑہ تھانہ علاقہ کے چمتھا دیارہ علاقہ میں چھاپہ ماری کر غیر قانونی ا?تشیں اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے ایک دیسی پستول اور دو گولی برا?مد ہوئی ہے۔ پولیس اہلکار کیسریا سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بیگوسرائے اور سمستی پور ضلع کے مختلف تھانہ میں لوٹ، اغوا اور ارمس ایکٹ کے چھ مقدمات میں نامزد کیسریا مفرور تھا۔ گذشتہ شب ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی کہ وہ چمتھا دیارہ میں ہے۔ اس کے بعد ایس ٹی ایف نے مقامی پولیس کی مدد سے گھیرا بندی کرکے اسے گرفتار کر لیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.