National

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کی 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

157views

الیکشن کمیشن نے آج (29 اپریل) کو چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی میں کل 57 پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ عام انتخابات کے اس چھٹے مرحلے میں قومی دارالحکومت دہلی کی 7، ہریانہ کی 10، اتر پردیش کی 14، بہار کی 8، جھارکھنڈ کی 4، اڈیشہ کی 6 اور مغربی بنگال کی 8 نشستوں پر 25 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان نشستوں پر نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 مئی ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 مئی کو ہوگی اور 9 مئی تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دہلی کی چاندنی چوک، شمال مشرقی دہلی، مشرقی دہلی، نئی دہلی، شمال مغربی دہلی، (ایس سی)، مغربی دہلی اور جنوبی دہلی، ہریانہ میں امبالا (ایس سی)، کروکشیتر، سرسا (ایس سی)، حصار، کرنال، سونی پت، روہتک، بھیوانی-مہیندر گڑھ، گڑگاؤں اور فرید آباد، اترپردیش میں سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، الہ آباد، امبیڈکر نگر، شراوستی، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج (ایس سی)، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر (ایس سی) اور بھدوہی بہار میں بالمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج (ایس سی)، سیوان اور مہاراج گنج، جھارکھنڈ میں گرڈیہ، دھنباد، رانچی اور جمشید پور، اڈیشہ میں سمبل پور، کیونجھر، (ایس ٹی) ڈھینکانل، کٹک، پوری اور بھونیشور، مغربی بنگال میں تاملوک، کانتھی، گھاٹل، جھانڈگرام (ایس ٹی) میندن پور، پرولیا، بنکورا، بشنو پور (ایس سی) انتخابی حلقوں میں 25 مئی کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان ووٹنگ ہوگی۔

بہار اور جھارکھنڈ کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر مقامی حالات کے مطابق شام 4 یا 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ کل سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ عام انتخابات کے شیڈول کے تحت اب تک دو مرحلوں کے انتخابات ہوچکے ہیں اور ابھی 5 مرحلے باقی ہیں۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی جس میں کل 94 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پورے ملک میں 7 مرحلوں میں انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.