نارتھ ایسٹ ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں منسوخ، پٹنہ۔ڈی ڈی یو ریلوے سیکشن کی دیگر تمام ٹرینوں کے روٹ تبدیل
پٹنہ/بیگوسرائے، 12 اکتوبر (ہ س)۔ برونی جنکشن اور بیگوسرائے ہوتے ہوئے آنند وہار ٹرمینل سے کامکھیا جانے والی 12506 نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے رات میں بکسر ضلع کے رگھوناتھ پور اسٹیشن کے قریب حادثہ ہو جانے کے بعد اپ اور ڈاو?ن ٹرینوں کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن افسر وریندر کمار نے بتایا کہ ڈی ڈی یو پٹنہ۔ریلوے پر دانا پور ڈویزن کے رگھوناتھ پور اسٹیشن کے قریب ٹرین نمبر 12506 آنند وہار ٹرمینل-کامکھیا ایکسپریس کے کچھ ڈبے پٹری سے اترنے کی وجہ سے اس روٹ پر چلنے والی ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ آمدورفت میں ایک عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔ 12149 پونے- داناپور ایکسپریس، 12141 لوک مانیہ تلک ٹرمینل- پاٹلی پترا ایکسپریس، 12424 نئی دہلی-ڈبرو گڑھ راجدھانی ایکسپریس، 12368 آنند وہار ٹرمینل- بھاگلپور وکر م شیلا ایکسپریس، 15623 بھگت کی کوٹھی۔ کامکھیا ایکسپریس، 15633بیکانور۔ گوہاٹی ایکسپریس، 12310 نئی دہلی-راجندر نگر ٹرمینل تیجس راجدھانی ایکسپریس روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ 22406 آنند وہار- بھاگلپور غریب رتھ، 12488 آنند وہار- جوگبانی سیمانچل سپر فاسٹ ایکسپریس، 15484 دہلی- علی پور دوار مہانند ایکسپریس، 22466 آنند وہار ٹرمینل- مدھو پور سپر فاسٹ ایکسپریس، 19484 برونی جنکشن۔احمدآباد ایکسپریس، 1243ڈبڑو گڑھ۔نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس، 22449 گوہاٹی۔ نئی دہلی ایکسپریس کا بھی روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 12150 دانا پور-پونے ایکسپریس، 13201 پٹنہ-لوک مانیہ تلک ٹرمینل ایکسپریس، 15483 علی پوردوار۔دہلی سکم مہانندا ایکسپریس، 22972 پٹنہ۔باندرا سپرفاسٹ ایکسپریس، 12394 نئی دہلی۔راجندر نگر سمپورن کرانتی ایکسپریس، 12304 نئی دہلی۔ ہواڑہ پروا ایکسپریس۔12392 نئی دہلی۔ راجگیر شرم جیوی ایکسپریس، 12295 بنگلور۔ داناپور سندھیا مترا ایکسپریس، 20502 آنند وہار۔ ٹرمینل اگر تلا تیجس راجدھانی ایکسپریس روٹ تبدیل کئے گئے روٹ سے چلے گی۔
12367 بھاگلپور-آنند وہار وکرم شیلا ایکسپریس، 22948 بھاگلپور-سورت سپرفاسٹ ایکسپریس، 13483 مالدہ ٹاو?ن-دہلی فرکا ایکسپریس، 12325 کولکاتہ-ناگلڈیم ہفتہ وار، 12487 جوگبانی-آنند وہارٹرمینل وکرم شیلا ایکسپریس، 12505 کامکھیا۔ آنند وہار ٹرمینل نارتھ ایسٹ ایکسپریس، 15658 کامکھیا۔ دہلی ربرہم پترا میل، 15946 ڈبروگڑھ-لوک مانیہ ٹرمینل ایکسپریس روٹ تبدیل کر کے چلے گی۔
جبکہ 13423 بھاگلپور-اجمیر ہفتہ وار ایکسپریس، 22465 مدھوپور۔آنند وہار ٹرمینل سپرفاسٹ، 13210 ڈی ڈی یو-پٹنہ میمو پسنجر ایکسپریس، 13209 پٹنہ-ڈی ڈی یو ایکسپریس، 03294 ڈی ڈی یو۔ پٹنہ میمو پسینجر، 03204 ڈی ڈی یو۔ پٹنہ میمو پسینجر، 03298 پٹنہ۔ بنارس میمو اسپیشل، 03619 آرہ۔ سہسرام پسینجر، 03376 بکسر۔ پٹنہ پسینجر، 03337 پٹنہ۔ گیا پسینجر، 03338 گیا۔ پٹنہ پسینجر، 03277 داناپور۔ رگھو ناتھ پور پسینجر، 03278 رگھوناتھ پور۔ داناپور پسینجر، 03262 بکسر۔ فتوحہ پسینجر (آرہ فتوحہ کے درمیان چلے گی ) اور 3222 آرہ۔ پٹنہ پسینجر کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ادھر حادثے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے مختلف اسٹیشنوں پر ہیلپ لائن نمبر جاری کیے گئے ہیں۔ برونی سٹیشن جنکشن- 9771429966، پٹنہ جنکشن- 9771449971، داناپور جنکشن- 8905697493، آرہ جنکشن- 8306182542 ، گیا جنکشن- 9771427494،7518401045 ، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن۔ 97948494161 ،8081206628، پنڈت دیندیال اپادھیائے کمر شیل کنٹرول 8081212134 داناپور کمر شیل کنٹرول۔ 7759070004 پر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔