نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹے ہوئے کہا کہ فائدہ کی نیت سے ڈیجیٹل آلات پر چائلڈ پورنوگرافی دیکھنا اور محفوظ کرنا جنسی جرائم کے تحفظ (پوکسو) قانون کے تحت جرم ہو سکتا ہے۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے این جی او ‘جسٹ رائٹ فار چلڈرن الائنس کی اپیل اور نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی مداخلت پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے ‘تاریخی فیصلہ سنایا۔اپنے فیصلے میں بنچ نے مرکزی حکومت کو یہ بھی ہدایت دی کہ لفظ ‘چائلڈ پورنوگرافی کو ‘بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے مواد سے بدل کر اس میں ترمیم کرنے کے لیے ضروری عمل کو اپنایا جائے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593213