سمندری طوفان Migjaum رفتہ رفتہ شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اور فی الحال یہ وسطی ساحلی آندھراپردیش میں مرکوز ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان کے آج شام تک مزیدکمزور پڑنے کا امکان ہے۔ اِسی دوران NDRF، ریاستی ایجنسیوں کے اشتراک سے آندھرا پردیش کےشدید طور سے متاثرہ ضلعوں نیلور اور تروپتی میں معمول کے حالات بحال کرنے کی غرضسے بچاؤاور امدادی اقدامات کررہی ہے۔بھارتی فضائیہ نے بعض علاقوں میں کھانے کے پیکٹسگرائے ہیں۔ حکومت نے چار ضلعوں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ اِس دوران وزیراعلیٰ ایم-کے-اسٹالناپنے وزیروں اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اورراحت مراکز کا دورہ کررہے ہیں۔ اِس دوران تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نےوزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ سمندری طوفان سے متاثرہ ریاست کیلئے 5 ہزار60 کروڑ روپے مالیت کی امداد فوری طور پر فراہم کی جائے۔










Users Today : 16
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2269
Users Last 30 days : 3538
Users This Month : 3524
Users This Year : 3538
Total Users : 4565081