سپول، 18 مئی (یو این آئی) ضلع سپول کے بیر پور تھانے میں سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کی 45 ویں واہنی بارڈر آؤٹ پوسٹ پپراہی نے ہند-نیپال بین الاقوامی سرحدی علاقے میں مستعدی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 11 گرام اسمیک اور 68,310 ہندوستانی کرنسی برآمد کرنے کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔واہنی کے کمانڈینٹ گورَو سنگھ نے بتایا کہ بارڈر آؤٹ پوسٹ پپراہی علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ ہونے کی معتبر اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اطلاع کی بنیاد پر ایک خصوصی ناکہ پارٹی تشکیل دے کر مشتبہ مقام پر کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران سکیورٹی فورس کے جوانوں نے بانس کی جھاڑی کے پاس دو مشتبہ افراد کو مشتبہ حالت میں کھڑا پایا۔ جوانوں نے ہوشیاری اور گھیرا بندی کرتے ہوئے دونوں افراد کو پکڑ لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران دونوں کی شناخت مالدہ، مغربی بنگال کے رہنے والے جاسم الدین میاں اور دیواکر منڈل کے طور پر ہوئی۔تلاشی کے دوران جاسم الدین میاں کی شرٹ کی جیب سے کالے رنگ کے پلاسٹک میں رکھا ہوا لیس دار کالا مادہ برآمد ہوا۔ جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس میں 11 گرام اسمیک تھا۔ وہیں دیواکر منڈل کی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے 68,310 ہندوستانی کرنسی برآمد ہوئی۔پوچھ گچھ میں ملزمان نے بتایا کہ برآمد شدہ اسمیک کو پپراہی علاقے میں کسی نامعلوم شخص کو بیچنے کے مقصد سے لایا گیا تھا اور برآمد شدہ رقم اسمیک کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم تھی۔








Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595441