سکم کے Mangan ضلع کے قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ کل بھارتی فضائیہ کے دو MI-17 ہیلی کاپٹروں، دو Chinook ہیلی کاپٹروں اور ایک چیتا ہیلی کاپٹر نے 39 پروازوں کے ذریعہ 176 پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالا۔ تقریباً 35 ٹن امدادی سازوسامان Lachen، Lachung اور Chungthang میں فوج اور شہری آبادی کے لیے بھیجا گیا ہے۔ Chungthang اور اُس سے متصل علاقوں میں ایک ہزار 200 سے زیادہ افراد کو فوج، ITBP اور دیگر رضاکاروں کی جانب سے تعمیر کیے گئے ایک پُل کے ذریعہ بحفاظت نکالا گیا۔ اِس کے علاوہ ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم نے شمالی سکم کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے اور قلیل مدتی اقتصادی امداد کے لیے مرکزی حکومت کو سفارشات پیش کی جاسکیں۔









Users Today : 31
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2284
Users Last 30 days : 3553
Users This Month : 3539
Users This Year : 3553
Total Users : 4565096