مغربی بنگال میں نیو جلپائی گوڑی کے پاس ایک مال گاڑی آج کنچن جنگا ایکسپریس سے ٹکرا گئی جس میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ اس حادثہ کے بعد راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے وزیر ریل مغربی بنگال کے لیے روانہ ہو گئے۔
’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں اشونی ویشنو نے کہا کہ ’’یہ افسوسناک حادثہ این ایف آر زون میں ہوا۔ بچاؤ کاری کی مہم جنگی سطح پر چل رہی ہے۔ ریلوے، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کوآرڈنیشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ سینئر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔‘‘
اس درمیان وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹو نے جائے حادثہ پر راحت رسانی و بچاؤ کاری کا عمل تیزی کے ساتھ چلائے جانے کی اطلاع دی۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’شمالی سرحدی زون میں ایک افسوسناک حادثہ ہوا ہے۔ ریلوے، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی مشترکہ کوششوں سے تیزی کے ساتھ بچاؤ کاری کا عمل چل رہا ہے۔ زخمیوں کو جلد از جلد اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ نگرانی کے لیے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔‘‘










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593091