ممبئی ، 15 جون (یو این آئی) ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ میں امریکی قونصل خانے کو بم دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، تاہم تفتیش کے دوران کوئی مشتبہ چیز نہیں پائی گئی۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کی رات تقریباً 8 بجے قونصل خانے میں ایک نامعلوم فون کال آئی جس میں بم دھماکے کی دھمکی دی گئی تھی۔اس اطلاع کے بعد بی کے سی پولیس اسٹیشن کے اہلکار اور بم اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچے اور مکمل تفتیش کی، لیکن کسی بھی قسم کا مشتبہ مواد نہیں ملا۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور فون کرنے والے کے موبائل نمبر اور اس کے پیچھے محرکات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔









Users Today : 218
Users Yesterday : 191
Users Last 7 days : 1330
Users Last 30 days : 1487
Users This Month : 1473
Users This Year : 1487
Total Users : 4563030