نئی دہلی: سپریم کورٹ نے طالب علم کارکن عمر خالد کی طرف سے دائر اس درخواست پر منگل کو مرکز کو نوٹس جاری کر دیا جس میں سخت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعات کو چیلنج کیا گیا ہے۔
جسٹس انیرودھ بوس اور بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے خالد کی طرف سے دائر درخواست پر مرکز اور دیگر سے جواب طلب کیا، جو دہلی فسادات سے متعلق مبینہ سازش کے کیس میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ بنچ نے کہا کہ وہ 22 نومبر کو یو اے پی اے کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے ساتھ خالد کی طرف سے داخل کی گئی ضمانت کی عرضی پر بھی سماعت کرے گی۔
خالد نے گزشتہ سال ضمانت مسترد کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اسپیشل لیو پٹیشن دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ نے پچھلی سماعت میں جے این یو کے سابق تحقیق کے طالب علم کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت دائر رٹ پٹیشن کو یو اے پی اے کو چیلنج کرنے والی دیگر موجودہ عرضیوں کے ساتھ ٹیگ کیا تھا۔
عمر خالد پر فروری 2020 میں دہلی فسادات کی ایک بڑی سازش میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ وہ اس معاملے میں تین سال سے زیادہ عرصے سے سلاخوں کے پیچھے ہے۔









Users Today : 202
Users Yesterday : 170
Users Last 7 days : 1474
Users Last 30 days : 1860
Users This Month : 1846
Users This Year : 1860
Total Users : 4563403