نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کر کے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا، ’’نریندر مودی ملک میں ‘کرپشن کا اسکول’ چلا رہے ہیں، جہاں وہ ‘کرپشن سائنس’ کے موضوع کے تحت ‘چندے کا دھندہ’ سمیت ہر باب کو خود تفصیل سے پڑھا رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مودی حکومت کی بدعنوانی کے طریقہ کار کا انکشاف کرتے ہوئے کہا، “جیسے چھاپے کے ذریعے چندے کیسے بٹورے جاتے ہیں، کیسے عطیات لینے کے بعد ٹھیکے تقسیم کیے جاتے ہیں، بدعنوان لیڈروں کو دھونے والی واشنگ مشینیں کیسے کام کرتی ہیں؟ ایجنسیوں کو ریکوری ایجنٹ بنا کر، ‘بیل اورجیل’ کام کا کھیل کیسے ہوتا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا، ’’بدعنوان لوگوں کی آماجگاہ بن چکی بی جے پی نے اپنے لیڈروں کے لیے اس ‘کریش کورس’ کو لازمی کر دیا ہے، جس کی قیمت ملک کے عام لوگ ادا کر رہے ہیں۔ انڈیا اتحاد کی حکومت بدعنوانی کے اس اسکول پر تالا لگا کر اس کورس کو ہمیشہ کے لیے بند کر دے گی۔‘‘









Users Today : 190
Users Yesterday : 386
Users Last 7 days : 1980
Users Last 30 days : 3058
Users This Month : 3044
Users This Year : 3058
Total Users : 4564601