نئی دہلی 14 جنوری (پی آئی بی)وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مکر سنکرانتی، اُترائَن اور ماگھ بیہو کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ایکس پر علیحدہ علیحدہ پیغامات میں لکھا:‘‘تمام ہم وطنوں کو مکر سنکرانتی کی بے شمار خوشیاں۔ اُترائَن سورج کے لئے مخصوص یہ مقدس تہوار آپ سب کی زندگی میں نئی توانائی اور نئے جوش کا اضافہ کرے۔’’‘‘آپ کا اُترائَن خوشگوار ہو! یہ تہوار ہر کسی کی زندگی میں کامیابی اور خوشی لائے۔’’‘‘ ماگھ بیہو کی بہترین خواہشات! ہم قدرت کی فراوانی، فصل کی خوشی اور اتحاد کی روح کا جشن مناتے ہیں۔ یہ تہوار خوشی اور اتحاد کی روح کو مزید فروغ دے۔’’










Users Today : 256
Users Yesterday : 274
Users Last 7 days : 1620
Users Last 30 days : 2445
Users This Month : 2431
Users This Year : 2445
Total Users : 4563988