جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے فرسی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت نہیں ہوئی ہے جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘جائے تصادم آرائی سے ایک دہشت گرد کی لاش بر آمد کی گئی جس کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جار ہے۔‘
قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ‘پلوامہ کے فرسی پورہ علاقے میں انکاﺅنٹر شروع ہوا ہے، پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو شیئر کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے جمعرات اعلیٰ الصبح کو پلوامہ کے فرسی پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر فائرنگ شروع ہوئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593186