Wednesday, February 4, 2026
ہومNationalلوک سبھا میں پھر شدید ہنگامہ، کارروائی ملتوی

لوک سبھا میں پھر شدید ہنگامہ، کارروائی ملتوی

نئی دہلی، 03 فروری (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے سابق فوجی سربراہ کی ایک کتاب میں دیے گئے حقائق کی بنیاد پر چین کا مسئلہ اٹھایا، جس پر منگل کو پھر شدید ہنگامہ ہوا اور صدارت کرنے والے کرشنا پرساد تینیٹی کو ایوان کی کارروائی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔کارروائی دو بار ملتوی ہونے کے بعد جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا اور صدر کے خطاب پر شکریہ کی بحث کے لیے اپوزیشن لیڈر کا نام پکارا گیا تو راہل گاندھی نے متعلقہ دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے اور چین-ہند سرحد کا ذکر شروع کیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو اسی نکتے پر دوبارہ بات نہیں کرنی چاہیے جس پر اسپیکر پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں۔گاندھی نے کہا کہ وہ کتاب کے حقائق کے ساتھ ثبوت پیش کر چکے ہیں، اس لیے انہیں بولنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ اسپیکر پہلے ہی اس معاملے پر ہدایت دے چکے ہیں اور اپوزیشن لیڈر کو اسی کے مطابق بات رکھنی ہوگی۔ مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں اور انہیں اپنی بات رکھنے کا حق ہے، اس کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کا مسئلہ آج پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور صدر کے خطاب پر شکریہ کی بحث میں اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن جب انہوں نے پھر اسی موضوع پر بات شروع کی تو ایوان میں شدید ہنگامہ ہو گیا۔پریذائیڈنگ افسر نے بار بار اپیل کی لیکن اپوزیشن لیڈر اپنی بات پر قائم رہے۔ اس کے بعد انہوں نے سماج وادی پارٹی، ترنمول کانگریس اور دراوڑ منیترا کڑگم کے اراکین کو بولنے کے لیے پکارا لیکن کوئی نہیں اٹھا۔ آخرکار انہوں نے تلگو دیشم پارٹی کے جی ایم ہریش بالایوگی کو بولنے کے لیے کہا، جنہوں نے شور شرابے کے درمیان اپنی بات شروع کی لیکن کچھ سنائی نہ دیا۔ ہنگامہ بڑھنے پر کارروائی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات