حکومت نے مرکزی حکومت کے پینشن پانے والوں کی زندگی کو آسان بنانے کیلئے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سر ٹیفکیٹ مہم دو اعشاریہ صفر مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم اِس سال ایک سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔ اِس مہم کا ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ایک سو شہروں میں انعقاد کیا جائے گا۔ پینشن اور پینشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے نے کہاہے کہ بایومیٹرک ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل لائف سر ٹیفکیٹ کو داخل کرنے کا عمل 2014 میں شروع ہواتھا۔ پینشن اور پینشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری وی سری نواس نے پنشن پانے والوں کیلئے سہولت پیدا کرنے کو یقینی بنانے کیلئے بینکرس اور پینشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے کی گئی کوششوںکی تعریف کی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593079