انتخابی کمیشن کیمکمل ٹیم نے تلنگانہ میں چناﺅ کی تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے کَل شام حیدرآباد میں قانوننافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ اس میٹنگ میں پولیس اور مالیئےکے محکموں سمیت 20 سے زیادہ ایجنسیوں نے چناﺅ سے متعلق تیاریوں کے بارے میں کمیشن کےسامنے پریزنٹیشن دیں۔ کمیشن نے تقریباً 10 قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بھیمیٹنگیں کیں۔ کمیشن نے انتخابات منعقد کرانے سے متعلق پارٹیوں کی رائے اور تجاویز حاصلکیں۔ سیاسی پارٹیوں کے وفود نے بعد میں میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے دیگر باتوں کے ساتھساتھ صاف ستھری ووٹر فہرستوں، چناﺅ اخراجات سے متعلق اپنی تشویش کے معاملات اٹھائے۔
اعلیٰ انتخابی کمشنربنیادی سطح پر چناﺅ تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور تلنگانہ میں سبھی 33 اضلاع کے، ضلعانتخابی افسروں، پولیس کے سپرنٹنڈنٹ اور ساتھ ہی ساتھ پولیس کمشنروں کے ساتھ ہی آجصبح ایک میٹنگ منعقد کریں گے۔×
اس دوران اعلیٰ انتخابیکمشنر راجیو کمار نے آج صبح حیدرآباد میں Durham Cheruvu میں ووٹر سے متعلق بیداری کے پروگراموں کے حصے کے طور پر سائیکلوتھان اورWalkathon کو روانہ کیا۔×









Users Today : 210
Users Yesterday : 386
Users Last 7 days : 2000
Users Last 30 days : 3078
Users This Month : 3064
Users This Year : 3078
Total Users : 4564621