چناﺅکمیشن نے چناﺅوالی ریاست تلنگانہ میں اخباروں میں کرناٹک سرکار کی حصولیابیوں سے متعلق اشتہاراتچھاپنے پر ریاستی سرکار کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن نے آج شام تک ریاستی کانگریسسرکار سے اس بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔
اپنے نوٹس میں چناﺅکمیشن نے کہا ہے کہ کمیشن نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ کچھ اشتہارات میں اُن ریاستوں میںاخباروں میں کچھ غیر چناﺅوالی ریاستی سرکاروں کی جانب سے مرکزی حکومت اور ریاستی سرکارو کی فلاحی اسکیموںاور حصولیابیوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے جہاں چناﺅجاری ہیں۔ چناﺅکمیشن نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ مستقبل میں MCC مدت کے دوران غیر چناﺅوالی ریاستی سرکاروں کی طرف سے جاری کیے گئے اس طرح کے اشتہارات منظوری کے لیے چناﺅادارے کو پیش کیے جائیں گے۔
اس سے پہلے بی جے پی نے تلنگانہ کے اخباروں میں کرناٹکسرکار کی طرف سے اشتہارات کے شائع ہونے پر چناﺅکمیشن سے رجوع کیا تھا۔x









Users Today : 306
Users Yesterday : 293
Users Last 7 days : 1937
Users Last 30 days : 2788
Users This Month : 2774
Users This Year : 2788
Total Users : 4564331